شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی یوم پیدائش کی مناسبت سے نو نومبر کو عالمی
یوم اردو کے موقع پر یہاں حکیم اجمل خان کی ادبی خدمات کے موضو ع پر
ایک قومی سیمینار منعقد کیاجارہا ہے ۔ جس کی صدارت دہلی یونیورسٹی کے سابق صدر شعبہ اردو
پروفیسر عبدالحق کریں گے
جب کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد مہمان خصوصی
ہوں گے۔ عالمی یوم اردو آرگنائزنگ کمیٹی کے چےئرمین ڈاکٹر سید احمد خان نے بتایا کہ
یہ سیمینار یہاں کانسٹی ٹیوشن کلب میں صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔